لندن: برطانوی شہزادے ہیری نے الزام عائد کیا ہے کہ شاہی خاندان نے میرے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ناراض شہزادے نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں شاہی خاندان کے زخموں پر نمک پاشی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کے سچائی بموں نے شاہی خاندان کو خوفزدہ کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی میڈیا کے ذریعے اس کی آب بیتی کی ساکھ مجروح کی جارہی ہے۔شہزادہ ہیری نے اپنے بھائی ولیم کی جانب سے مبینہ حملے کے سبب ٹوٹنے والا نیکلیس بھی دکھایا۔
انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان کو توقع تھی کہ میگھن سسرال چھوڑ دے گی مگر ان کیلئے شرمناک عمل تب ہوا جب میں نے بھی میگھن کے ساتھ گھر چھوڑ دیا۔
برطانوی شہزادے نے امریکا میں زندگی کو شاندار قرار دیا، شو میں شرکت کے موقع پر ہیری نے بگل بجانے کی شاہی روایات کا مذاق اڑایا اور اپنے بعد آنیوالے اداکار ٹام ہینکس پر گل پاشی کی۔