بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں موٹرسائیکل سوار نے لفٹ دینے کے بہانے 90 سالہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع شاہدول میں رات گئے ریلوے اسٹیشن سے گھر جانے کے لیے رکشے کے انتظار میں کھڑی 90 سالہ خاتون کو موٹرسائیکل سوار نے لفٹ دی اور تھوڑی دور سنسان جگہ لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
جنسی زیادتی کے بعد موٹر سائیکل سوار خاتون کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے موٹر سائیکل سوار شخص کی تلاش شروع کردی۔
بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے بھی مودی سرکار سے سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارت میں جنسی زیادتی کے کیسز میں اتنا اضافہ ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہندوستان کو ریپستان کہا جانے لگا ہے جب کہ اپوزیشن جماعت بھی طنز کرتی نظر آتی ہے کہ مودی سرکار میں گائے تو محفوظ ہے لیکن خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں۔