اوگاڈوگو:افریقی ملک برکینا فاسو میں مسلح افراد نے مسجد پر حملہ کرکے 9نمازیوں کو شہید کردیا۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
سیکیورٹی ذرائع کی فراہم کردہ معلومات میں بتایاگیاکہ نامعلوم مسلح افراد نے سحل علاقے کے فالاگونتو ضلع کی ایک مسجد پر شام کی نماز کے دوران حملہ کیا۔
واقعے میں 9افراد شہید ہوگئے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔