کیلی فورنیا، گھر  کے اندرفائرنگ، چھ ماہ کے بچے سمیت 6 افراد قتل

کیلی فورنیا: امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں حملہ آوروں نے گھر میں فائرنگ کرکے چھ افراد کو قتل کردیا۔ مرنے والوں میں چھ ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔

 امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری اطلاعات کے مطابق واقعہ رات ساڑھے تین بجے کیلی فورنیا کے علاقے ویسالیا میں پیش آیا۔

 کاننٹی شیرف ٹولیرے کا کہنا ہے کہ فیملی کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی ہے۔ اس ہولناک قتل عام کے پیچھے منشیات گینگ ملوث ہوسکتا ہے۔ 

پولیس کے مطابق حملے میں ملوث دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے چھ افراد میں سترہ سالہ خاتون اور چھ ماہ کا بچہ بھی شامل ہے، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

 ریسکیو ٹیموں کے مطابق دو افراد کی لاشیں گھر کے باہر سڑک سے، جبکہ 17 سالہ ماں کی لاش گھر کے اندر سے ملی۔

 ایک شدید زخمی شخص کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔