بھارت چین کو پیچھے چھوڑ کر سب سے بڑی آبادی والا ملک بن گیا

نئی دہلی: بھارت چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی آبادی والا ملک بن گیا۔ 

مردم شماری اور آبادیات پر مرکوز ایک آزاد ادارے کے ریویو کے تخمینوں کے تحت بھارت چین کو دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے طور پر پیچھے چھوڑ چکا ہے۔

ادارے کے تخمینے کے مطابق 2022ء کے اختتام پر بھارت کی آبادی ایک ارب 41 کروڑ 70 لاکھ سے زائد رہی جو کہ چین کی آبادی سے 50 لاکھ زیادہ ہے۔