واشنگٹن : امریکا کا کہنا ہے کہ علم ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف اور دیگرمالیاتی اداروں سے مذاکرات کررہا ہے، جہاں تک ممکن ہوا پاکستان کی مدد کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کے درپیش معاشی چیلنج سےواقف ہیں اور ہم پاکستان کو بہترمعاشی پوزیشن پردیکھنا چاہتے ہیں۔
نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ علم ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف اور دیگرمالیاتی اداروں سے مذاکرات کررہا ہے، پاکستان ہمارا شراکت دار ہے، جہاں تک ممکن ہوا پاکستان کی مدد کریں گے،پاکستان اوربین الاقوامی مالیاتی اداروں کے درمیان تعاون بات چیت پر منحصرہے۔
تکنیکی معاملات پر امریکی محکمہ خارجہ اور پاکستانی حکام رابطے میں ہیں، امریکی محکمہ خارجہ،پاکستانی دفترخارجہ، وائٹ ہاؤس اور امریکی وزارت خزانہ کے درمیان پاکستان کی میکرو اکنامی کو مستحکم بنانے پر بات چیت ہوتی ہے۔