انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوان نے 14 مئی کو عام انتخابات کا اعلان کردیا،ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر نے برسا میں نوجوانوں سے خطاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ خدا کے شکرگزار ہیں کہ پہلی بار ووٹ ڈالنے کے اہل نوجوان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
دو دہائیوں سے برسر اقتدار ترک صدر کو انتخابات میں مشکل مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا، رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق ترکیہ میں اس بار پارلیمانی و صدارتی انتخابات سخت ہوں گے۔