میری شادی خطرے میں ہے، راکھی ساونت رو پڑیں، ویڈیو وائرل

بھارٹی ڈانسر راکھی ساونت کا کہنا ہےکہ ان کی شادی خطرے میں ہے۔

راکھی کی والدہ کے انتقال کے بعد ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے بھارتی صحافیوں کو بتایا کہ ’میں بہت ڈسٹرب ہوں.

میری شادی خطرے میں ہے، مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا اور میں آپ کو کچھ نہیں بتاسکتی، وقت آنے پر سب سامنے آجائے گا۔

بھارتی ڈانسر نے کہا کہ میں اللہ سے دعا کرتی ہوں، آخر میں نے کسی کا کیا بگاڑا،  پہلی میری ماں چلی گئی اور اب یہ سب ہورہا ہے۔

راکھی نے ہاتھ جوڑ کر جذباتی انداز میں درخواست کی کہ ظلم مت کرو، شادی کوئی مذاق نہیں ہے ، میری شادی شدہ زندگی میں آکر کسی کو کیا ملتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ   راکھی نے  عادل خان کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز  شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی  راکھی کی جانب سے کلمہ پڑھ کر  مسلمان ہونے کی ویڈیوبھی شیئر کی گئی تھی