فخر زمان کا پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے ایونٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ مجموعی چھکے لگانے کا کامران اکمل کا ریکارڈ برابر کردیا۔

فخر زمان نے آج پشاور زلمی کے خلاف دھواں دھار بیٹنگ کی اور 45 گیندوں پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 96 رنز بنائے۔

فخر زمان کے مجموعی پی ایس ایل چھکوں کی تعداد 89 ہوگئی۔

کامران اکمل نے 74 اننگز میں 89 چھکے لگائے جبکہ فخر 67 اننگز میں ان کے برابر آگئے۔

آصف علی نے پی ایس ایل میں 60 اننگز میں 86 چھکے لگائے ہیں۔