صدر مملکت عارف علوی نے خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کی ایڈوائس واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔
سپریم کورٹ ازخود نوٹس کیس میں دلائل دیتے ہوئےصدرمملکت کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ صدر تسلیم کرتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں الیکشن کیلئے انہیں تاریخ نہیں دینی چاہیے تھی
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صدر کو اختیار تھا۔ خیبرپختونخوامیں نہیں ،صدر مملکت اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں گے۔
.ان کا کہنا تھا کہ صدر نے الیکشن کمیشن کو مشاورت کیلئے بلایا تھا، الیکشن کمیشن نے مشاورت سے انکار کردیا، صدر نے آئین اور قانون کے مطابق تاریخ دی