پنسلوانیا:امریکی ریاست پنسلوانیا کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر مسافر سے دھماکا خیز ڈیوائس برآمد کرلی گئی ہے۔
فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی)کا کہنا تھا کہ 40سالہ مارک مفلے نامی مسافر فلوریڈا جا رہا تھا، اس کا سوٹ کیس چیک کیا گیا تو دھماکا خیز ڈیوائس برآمد ہوئی۔
امریکا کی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے)نے کہا کہ سوٹ کیس میں مشتبہ چیز پائی گئی جسے چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ دھماکا خیز ڈیوائس ہے۔
ٹی ایس اے ترجمان نے کہا کہ ایف بی آئی اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ٹیکنیشنز نے تصدیق کی کہ یہ دھماکا خیز ڈیوائس ہے۔
تلاشی کے دوران بیگ کو چیک کیا گیا تو الارم بج گیا، بیگ میں ایک گول چیز تھی جس میں دو فیوز اور کچھ سفوف تھا جو مومی پاڈر اور پلاسٹک میں لپٹا ہوا تھا۔
الارم بجنے کے بعد مفلے کو ایئرپورٹ سیکیورٹی کے پاس جانے کیلئے کہا گیا لیکن وہ چند منٹ بعد ہی ایئرپورٹ سے نکل گیا،بعد ازاں اسے شام میں گھر سے گرفتار کیا گیا۔