تہران:ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہاہے کہ ایران میں طالبات پر زہریلے حملوں کی جاری لہر تہران کے "دشمنوں " کی طرف سے ملک کے سکولوں میں خوف وہراس پیدا کرنے کی سازش ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اس معاملے پر اپنے پہلے بیان میں صدر رئیسی کے حوالے سے کہا کہ "دشمن اسکولوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا اور عدم تحفظ، خوف اور مایوسی کے ماحول کے ذریعے مختلف شعبوں میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے۔
"رئیسی نے کہا کہ انہوں نے محکمہ داخلہ اور انٹیلی جنس کو ان واقعات کی فوری تحقیقات کرنے کا کام کام سونپا ہے۔ تاکہ اس سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔