سعودی عرب میں چندہ جمع کرنے پر امام مسجد گرفتار

سعودی عرب کے شہر  ریاض میں واقع مسجد کے پیش امام کو غیر قانونی طریقے سے چندہ جمع کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور کی سپروائزری کمیٹی کا کہنا ہے کہ  کچھ عرصے سے ریاض کی ایک مسجد کے پیش امام قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد کی سہولتوں سے فائدہ اٹھا کر مسجد کے باہر لوہے سے بنائے گئے عارضی شیلٹر میں اشیائے خورد و نوش سمیت  نقد رقوم کی صورت  میں چندہ جمع کر رہے تھے۔

کمیٹی نے الزام عائد کیا کہ مسجد کے پیش امام کو سرکولر جاری کرکے غیرقانونی طریقوں سے سامان اور نقد رقم جمع کرنے سے روکا گیا  تاہم انہوں نے وزارت سے جاری کردہ سرکولرز کو نظرانداز کرتے ہوئے قانونی طریقے اپنانے کے بجائے غیرقانونی طریقوں سے چندہ جمع کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

سعودی وزارت اسلامی امور نے  ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری سے قبل سپروائزری کمیٹی کی ایک ٹیم نے معاملے کا دوبارہ جائزہ لیا اور مذکورہ پیش امام کے خلاف شواہد جمع کیے، جس کے بعد جمع شدہ شواہد کی بنیاد  پر قانونی کارروائی کیلئے معاملہ وزارت کے متعلقہ حکام بھیجا گیا۔

سعودی وزارت اسلامی امور نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مسجد کے عملے کی جانب سے  غیر قانونی طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے چندہ جمع کرنے کی صورت میں فوری طور پر وزارت کے بینیفشری سروسز سینٹر کو اطلاع دی جائے کیونکہ عوامی مدد کے بغیر اس طرح کے غیرقانونی کاموں کو روک پانا ممکن نہیں ہو پائے ہوگا۔