بیجنگ:چین کے صدر شی جن پنگ نے لی چھیانگ کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا،جس کے بعد انھوں نے آئین سے وفاداری کا حلف اٹھا لیا جبکہ ینگ یونگ کو چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کا پروکیوریٹر جنرل، ژانگ جون کو سپریم پیپلز کورٹ کا صدر اور لیو جن کونگران قومی کمیشن کا ڈائریکٹرمقررکردیا گیا۔
چین کی قومی مقننہ 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) نے ہفتہ کی صبح اپنے پہلے سیشن کا ایک مکمل اجلاس شروع کیا جس میں وزیر اعظم، اور عوامی جمہوریہ چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرپرسنز اور اراکین کے بارے میں فیصلہ کیا گیا۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے قومی مقننہ کے جاری اجلاس میں لی چھیانگ کو وزیر اعظم مقرر کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے۔