فرانسیسی سینیٹ نے متنازعہ پنشن اصلاحات کی منظوری دے دی

 فرانسیسی سینیٹ نے متنازعہ پنشن اصلاحات کی منظوری دے دی۔

خبر  کے مطابق ،پینشن اصلاحات بل کے  تحت  ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں 2 سال کا اضافہ ہوگا، اب  ملازمین 62 سال کے بجائے 64 سال کی عمر میں ریٹائرڈ ہوں گے۔

خیال رہےکہ فرانس بھر میں پنشن اصلاحات کے خلاف حال ہی میں لاکھوں افراد نے احتجاج کیا تھا۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ریٹائرمنٹ کی عمرمیں اضافےکے بجائے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے