ایران کیساتھ اختلافات برقرار ہیں، سعودی عرب 

ریاض:سعودی عرب نے کہا ہے کہ ایران سے سفارتی تعلقات بحالی کا مطلب ایران سے تمام اختلافات کا خاتمہ نہیں۔ 

 عرب میڈیا کو ایک انٹرویو میں سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب بات چیت کے ذریعے اختلافات حل کرنا چاہتے ہیں۔

 دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کا معاہدہ مشترکہ خواہشات کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے سفارتی تعلقات کی بحالی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ تمام باہمی اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔

 اگلے 2ماہ میں ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات بحال ہوجائیں گے، ایرانی ہم منصب سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں۔