بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، پائلٹس کی تلاش جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی ہیلی کاپٹر کسی مخصوص ملٹری مشن کے دوران اروناچل پردیش میں بومڈیلا کے مقام پر گر کر تباہ ہوا ہے۔ جمعرات کی صبح 9 بج کر 15 منٹ پر ہیلی کاپٹر کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل مہیندرا راوت نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی مغرب میں منڈالا کے قریب تباہ ہونے کی اطلاع ہے۔ سرچ آپریشن شروع ہو گیا ہے۔
اس سے قبل عراق کے شمالی صوبے میں ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ عراقی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گرنے والا ہیلی کاپٹر ترک فوج کا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عراق کے شمالی صوبے دحوک میں ایک ہیلی کاپٹر آئل فیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، واقعے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔