ولنگٹن:نیوزی لینڈ میں 7.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،غیر ملکی میڈیاکے مطابق نیوزی لینڈ زلزلے سے لرز اٹھا، جمعرات کی صبح آنیوالے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.1ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ کرماڈیک جزائرمیں آیا جو نیوزی لینڈ کے شمال مشرق میں تقریبا 1,000 کلومیٹر دور واقع ہے۔
زلزلے کا مرکز 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا،پیسیفک سونامی وارننگ سنٹرنے جنوبی بحرالکاہل میں زلزلے کے مرکز سے 300کلومیٹر دور واقع ساحلوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔
نیوزی لینڈ کے جزائر میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔