برطانیہ کی معروف امیر ترین شخصیت ایلفی بیسٹ نے اسلام قبول کرلیا

لندن:برطانیہ کے معروف اور امیر ترین تاجر الفریڈ ولیم بیسٹ عرف ایلفی بیسٹ نے اسلام قبول کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موبائل ہوم پارک کمپنی وائلڈ کرسٹ پارکس کے موجودہ چیئرمین اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک الفریڈ ولیم بیسٹ بھی کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔

کچھ ماہ قبل ایلفی بیسٹ کی جانب سے مسجد سے ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس کا کیپشن درج تھا کہ جسے اللہ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اور اللہ جسے گمراہ کردے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔

2019 میں سنڈے ٹائمز  یو کے نے ایلفی کو برطانیہ کے امیر افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا۔واضح رہے کہ ایلفی نے 1990میں ایک  فون شاپ سے اپنے کاروبار کا آغاز کیا تھا اور اب وہ برطانیہ کے امیر افراد میں شمار ہوتے ہیں۔