فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی حکومت کیخلاف پارلیمان میں عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا دی گئی ہے۔
میکرون کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک ایوان زیریں میں بحث کے بغیر ہی متنازع پنشن اصلاحات بل لاگو کرنے باعث ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد پیش کی گئی ہے۔
رواں ہفتے فرانسیسی وزیر اعظم ایلزبتھ بورن نے آئین کے آرٹیکل 49.3 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایک حکم نامے کے ذریعے متنازع پینشن اصلاحات کا بل نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ملک بھراحتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔
فرانسیسی حزب اختلاف نے بحرانی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرواتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ریٹائرمنٹ کے عمر 62 سے 64 سال کرنے والا متنازع قانون منسوخ کر دیا جائے گا۔
آزاد امیدواروں اور بائیں بازو کی اراکین پارلیمنٹ کی حمایت سے تحریک عدم اعتماد جمع کروانے والے قانون ساز رکن اسمبلی برٹرینڈ پانچیر نے کہا کہ یہ عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹ ہی ہمیں اس سیاسی بحران سے نکال پائے گا۔
واضح رہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب ہونے کیلئے اپوزیشن کے دائیں بازو کے ریپبلکنز کے آدھے سے زائد اراکین کی حمایت درکار ہوگی جس کی وجہ سے تحریک کی کامیابی مشکل نظر آتی ہے