کویت کے 2022کے انتخابات کالعدم قرار،سابقہ پارلیمنٹ بحال

کویت کی آئینی عدالت نے 2022 کے پارلیمانی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئےسابقہ پارلیمنٹ کو بحال کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت کی آئینی عدالت نے اتوار کے روز اپنے فیصلے میں گزشتہ برس ستمبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ 2022 میں کویت میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اپوزیشن نے اکثریت حاصل کی تھی۔

گزشتہ برس پارلیمانی انتخابات میں اپوزیشن نے 50 میں سے 28 نشستیں حاصل کی تھیں۔ کویت کی عدالت میں انتخانی نتائج کے خلاف متعدد اپیلیں دائرکی گئی تھیں۔ 

آئینی عدالت کی جانب سے فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب منتخب پارلیمنٹ اور حکومت کے درمیان وزیراعظم کے دوبارہ انتخاب کے معاملے اختلافات سامنے آئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق عدالتی فیصلہ پچھلی پارلیمنٹ کو تحلیل کےحکم نامے میں تضادات کی وجہ سےکیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق کویتی وزیراعظم نے پارلیمنٹ سے اختلافات کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔