آسٹریلیا میں خالصتان کیلئے ریفرنڈم، بھارت کے سائبر حملے

برسبین:خالصتان کے قیام کیلئے آسٹریلیا کے شہر برسبین میں ریفرنڈم میں بڑی تعداد میں بھارتی سکھ کمیونٹی نے بھارت کیخلاف فیصلہ دے دیا جس کی وجہ سے سکھوں پر سائبر حملے شروع ہوگئے۔

 خالصتان ریفرنڈم کا مرحلہ آسٹریلیا کے شہر برسبین میں منعقد ہوا جس میں سکھ کمیونٹی بھارتی شدت پسندی سے اظہارِ بیزاری اور خالصتان کا مطالبہ کر رہے ہیں،ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ سے قبل برسبین میں فضا کشیدہ ہوگئی۔

کشیدگی کے باوجود35 ہزارسے زائد سکھ اب تک ریفرنڈم میں حصہ لے چکے ہیں اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔خالصتان کے حامی سکھوں نے برسبین میں اعزازی بھارتی قونصل خانے کواحتجاجا ًزبردستی بند کردیا۔

بھارتی پنجاب میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی جبکہ سکھ رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سکھوں کی سرگرمیوں پر پریشانی کا اظہار کیا ہے،میلبورن میں 50 ہزار سے زائد سکھوں نے ریفرنڈم میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔