خیبرپختونخوا حکومت کو شدید مالی بحران کا سامنا

نگراں وزیراعلی اعظم خان نے خیبرپختونخوا کے مالی مسائل سے وفاقی حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔

خیبرپختونخوا کے مالی مسائل شدت اختیار کرگئے ہیں، اور نگراں وزیراعلی اعظم خان نے صوبے کے مالی مسائل کے حوالے سے وفاقی حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے وزیر اعظم پاکستان کو مالی مسائل کے حل کے لئے مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق نے ضم اضلاع کے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز دینے کا کہا تھا۔

مراسلے میں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے کے بجٹ کیلئے بھی وفاق نے فنڈز فراہم کرنے پر اتفاق کیا تھا، 2019 سے اب تک وفاق پر 144ارب روپے واجب الادا ہیں، اور اے آئی پی پروگرام کیلئے وفاق نے 469 ارب روپے دینے ہیں۔