فلسطین نام کی کوئی قوم نہیں ، اسرائیلی وزیر، امریکا ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کی مذمت

تل ابیب: اسرائیلی وزیر کے فلسطین دشمنی پر مبنی بیان سے کٹر یہودی ریاست کا چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ پریس کانفرنس میں کہا کہ فلسطین نام کی کوئی قوم نہیں یہ نام تو محض چند برسوں سے زیر گردش ہے۔ فلسطین کی کوئی تاریخ یا ثقافت نہیں۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے فلسطین کے ایک قصبے کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی بھی دی تھی۔ وہ اسلام، مسلمانوں اور فلسطین کے خلاف متنازع بیانات کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔

اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے جس ڈیسک پر کھڑے ہوکر یہ بات کی تھی اس پر اردن کے ساتھ الحاق پر مبنی نام نہاد اسرائیلی سرزمین کا نقشہ بھی موجود تھا جس پر اردن نے شدید احتجاج کیا اور اسرائیلی وزیر کو معافی مانگنی پڑی۔

 فلسطین اتھارٹی کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیر کا بیان انتہا پسندانہ اور نسل پرستی پر مبنی ہے۔

وزیر اپنے صیہونی نظریے پر کاربند رہتے ہوئے رمضان سے قبل ماحول کو کشیدہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ رمضان میں مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کی عبادت کے دوران یہودیوں کے داخلے پر پابندی کے معاہدے سے انحراف کا جواز آسکے۔

دوسری جانب امریکا سمیت برطانیہ اور دیگر ممالک نے اسرائیلی وزیر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو نسل پرستی اور نفرت کی نہیں بلکہ امن اور محبت کی ضرورت ہے۔