خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری دفاتر میں رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار تبدیل کردیئے گئے۔
صوبے کے تمام سرکاری دفاتر رمضان المبارک میں صبح 8 سے 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 سے دن 12 بجے تک ہوں گے۔
اس ضمن میں ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
صوبے کے وہ سرکاری دفاتر جہاں پر ہفتے کو چھٹی نہیں ہوتی ان دفاتر میں اوقات کار صبح 8 سے دن 1 بجے اور جمعہ کو صبح 8 سے 12 بجے تک ہوں گے۔