بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پہلا روزہ بروز جمعہ 24 اپریل کو ہو گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حمعیت علمائے ہند نے اعلان کیا ہے کہ بھارت میں کہیں بھی رمضان المبارک کا چاند نہیں آیا لہذا پہلا روز 24 اپریل بروز جمعہ کو ہو گا۔
اس کے علاوہ بنگلا دیش کی نیشنل مون سائٹنگ کمیٹی نے بھی اعلان کیا ہے کہ ملک میں پہلا روز 24 اپریل بروز جمعہ ہو گا کیونکہ آج ملک کے کسی حصے میں چاند نظر نہیں آیا۔
دوسری جانب ملائیشیا اور انڈونیشیا کے مسلمان پہلا روزہ کل بروز جمعرات کو رکھیں گے، دونوں ممالک میں رویت ہلال کمیٹیاں 21 مارچ کو بیٹھیں تاہم دونوں ممالک میں کہیں چاند نظر آنے کی شہادت سامنے نہ آئی۔
خیال رہے کہ عموماً پاکستان، بنگلا دیش، بھارت اور کئی دیگر ممالک میں سعودی عرب کے ایک روز بعد رمضان المبارک کا آغاز ہوتا ہے تاہم گزشتہ روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور آسٹریلیا میں گزشتہ روز رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد ان ممالک میں پہلا روزہ 23 اپریل بروز جمعرات کو ہو گا۔