لندن اور برمنگھم میں مسلمان بزرگوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار شخص پر فرد جرم عائد

لندن اور برمنگھم میں دو مسلمان بزرگوں کو قتل کرنے کے شبہے میں گرفتار شخص پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 سال کے ملزم نے مبینہ طور پر دو افراد پر اسپرے کرکے آگ لگا دی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگانےکا پہلا واقعہ 27 فروری کو ایلنگ میں مسجد کے باہر پیش آیا تھا جبکہ دوسرا واقعہ پیر کو ایجبسٹن میں پیش آیا، 70 سال کے بزرگ کو آگ لگاکر زخمی کر دیا گیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والے شخص ہسپتال میں زیر علاج ہیں، آگ سے شہری بری طرح جھلس گئے تھے تاہم دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔