واشنگٹن:امریکا کی ریاست میری لینڈ میں ہائی وے ورک زون میں کار حادثے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق میری لینڈ سٹیٹ پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز ایک کار تیز رفتاری کے باعث ہائی وے ورک زون میں تعمیراتی کارکنوں کے اوپر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 6افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کار کا ڈرائیور بچ گیا ہے جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے اس سلسلے میں میری لینڈ کے گورنر ویس مور کا دفتر مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور صورتحال کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے۔