بھارت کے لوک سبھا سیکریٹریٹ کی جانب سے آج جاری کیے گئے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق اپوزیشن لیڈر اور آل انڈیا کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے کل بھارت کی مقامی عدالت نے کانگریس رہنما راہول گاندھی کو 2 سال قید کی سزا سنا دی، نریندر مودی نے نام سے متعلق ریمارکس دینے پر راہول گاندھی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کی مقامی عدالت نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے ہتک عزت کیس میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کو مجرم قرار دے دیا اور 2 سال قید کی سزا سنا دی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گجرات میں سورت کی عدالت میں 2019ء کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔
خیال رہے نریندرمودی نے نام سے متعلق ریمارکس دینے پر راہول گاندھی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
بی جے پی ممبر اسمبلی پوریش مودی نے راہل گاندھی کے خلاف تعزیرات ہند کی بدنامی سے متعلق دفعہ 499 اور 500 کے تحت 16 اپریل کو یہ شکایت دائر کی تھی۔
اپنی شکایت میں سورت مغربی سیٹ سے ممبر اسمبلی نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس صدر نے کہا تھا کہ سارے مودی چور ہیں یہ کہہ کر پورے مودی کمیونٹی کی توہین کی ہے۔