نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے رمضان المبارک کے آغاز پر مسلمانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
بھارت میں ماہ رمضان کا آغاز آج سے ہوگیا اور پورے ملک میں مسلمانوں نے مذہبی جو ش و خروش کے ساتھ پہلی تراویح ادا کی اور پہلا روزہ رکھا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رمضان کے آغاز پر مسلمانوں کو مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ دعا ہے کہ یہ ماہِ مقدس ہمارے معاشرے میں مزید اتحاد اور ہم آہنگی کا باعث ہو۔
بھارتی وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ اس ماہ سے غریبوں کی مدد کی اہمیت بھی اجاگر ہوتی ہے۔
نریندر مودی نے اپنے اس پیغام کے آخر میں دستخط بھی کیے۔