سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکےشاہی فرمان پررمضان المبارک میں سینکڑوں قیدیوں کورہا کرنےکا حکم دیا گیا ہے
سعودی جیل خانہ جات کےڈائریکٹرنےبتایا ہےکہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکےحکم اوروزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیزبن سعود بن نائف کی ہدایت پر قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کردیا گیاہے۔
محکمہ جیل خانہ جات کےڈائریکٹرجنرل کا کہنا ہےکہ سرکاری حق کے قیدیوں کی رہائی کےخوشگواراثرات مرتب ہوں گےوہ رمضان کا مہینہ اپنےاہل وعیال کے ساتھ گزارسکیں گےاورعید کی خوشیاں اپنےپیاروں کےدرمیان رہ کرمنا سکیں گے۔