روم:اٹلی جانے والی تارکین وطن کی ایک اور کشتی تیونس کے قریب ڈوب گئی ہے جس کے نتیجے میں 34 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں اداریکے مطابق تیونس کے حکام کا کہنا ہے کہ دو روز میں کشتی ڈوبنے کا یہ پانچواں واقعہ ہے اور ان واقعات میں اب تک 67 افراد لاپتہ ہو چکے ہیں۔
گزشتہ روز دو مختلف ریسکیو آپریشنز میں اطالوی ساحل کے قریب 750 افراد کو بچا لیا گیا تھا جبکہ پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔