بی بی سی نے 82 سال سے مسلسل نشر ہونیوالا فارسی ریڈیو بند کردیا

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ورلڈ نے 82 سال سے مسلسل نشر ہونیوالا فارسی ریڈیو بند کردیا۔

بی بی سی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا فارسی ریڈیو بند کررہا ہے، یہ سروس 82 سال قبل شروع کی گئی اور افغانستان، ایران اور تاجکستان میں کافی مقبول تھی۔

افغان میڈیا کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے ’’بی بی سی‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے فارسی ریڈیو کی آخری نشریات آج 26 مارچ 2023ء کو نشر کی جائے گی، جس کے بعد فارسی ریڈیو کا 82 سالہ سفر اختتام پذیر ہوجائے گا۔

بی بی سی ورلڈ سروس نے کہا کہ اس نے یہ فیصلہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مواد کی اشاعت پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے ’’اسٹریٹجک تبدیلیوں‘‘ کیلئے کیا ہے۔

خیال رہے کہ بی بی سی نے 28 جنوری کو عربی ریڈیو کی نشریات بھی بند کردی تھیں، اس کا سفر بھی 85 برسوں پر محیط تھا تاہم بی بی سی ویب سائٹ کے ذریعے عربی کی سروس فراہم کرتا رہے گا۔