بجرنگی بھائی جان سلمان خان اور کرینہ کپور کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی، فلم میں سلمان اور کرینہ کی اداکاری کو بھی فلم بینوں نے پسند کیا تھا۔
کیا آپ یہ تصور کرسکتے ہیں کہ بجرنگی بھائی جان کے سیکوئل میں کرینہ کپور شامل نہیں ہیں، دراصل فلم میں کرینہ کپور کی جگہ ایک اور معروف اداکارہ کو شامل کرنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔
سلمان خان اور کرینہ کپور کی جوڑی نے متعدد ہٹ فلمیں دیں جس میں باڈی گارڈ سمیت دیگر شامل ہیں۔
دبنگ خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس کی لیڈ کاسٹ میں پوجا ہیگڑے، شہناز گل ودیگر شامل ہیں۔
تاہم اب یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ بجرنگی بھائی جان ٹو میں سلمان خان کے ساتھ کرینہ کپور کی جگہ پوجا ہیگڑے اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان پوجا ہیگڑے کو ’پون پترا بھائی جان‘ میں کرینہ کپور کی جگہ شامل کرنے جارہے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ پوجا ہیگڑے کسی نئے کردار میں نظر آئیں گی یا پھر کرینہ کی جگہ انہیں شامل کیا جارہا ہے۔
ڈائریکٹر وجے ندرا پرساد کا بتانا ہے کہ فلم کی کہانی سلمان کو سنائی ہے اور انہیں پسند آئی ہے اب گیند انہی کے کورٹ میں ہے کہ وہ کرینہ کپور کی جگہ پوجا ہیگڑے کو شامل کریں گے یا پھر کرینہ ہی فلم کی ہیروئن ہوں گی۔