“ پری زاد“ اب دکھائی دیں گے نئے ڈرامے ایڈیئٹ میں

پری زاد ڈرامے کے بعد اب احمد علی اکبر نظر آئیں گے نئے ڈرامے ایڈیئٹ (Idiot) میں، جس میں وہ انتہائی معصوم اورسادہ انسان کا کردار نبھاتے دیکھائی دیے گئے۔

ایڈیئٹ (Idiot) ڈرامے کی کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جو کہ اپنی عمر کے ساتھ بڑا تو ہوتا ہے ۔ تاہم اس کی معصومیت اوردنیا کے طورطریقوں، رسم و رواج کو نہ سمجھ پانے کی وجہ سے اسے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور ایسے معصوم شخص کے ساتھ دنیا کیسا برتاو کرتی ہے ؟؟ اس ڈرامے کی کہانی کو تحریر کیا ہے معروف ڈرامہ نگار کفایت رودینی نے ۔ جنہوں نے اس سے قبل مائی ڈئیر سوتن ، دو قدم دور تھے ، می رقصم ، کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی ، من کے موتی اور من چاہی جیسے مقبول ڈراموں کو تحریر کیا۔

اس ڈرامے کی ہدایات دیں ہیں انجم شہزاد نے ، ڈرامہ کو پروڈیوس کیا ہے اینا کاظمی نے۔ اس ڈرامے کا مرکزی concept دیا عمران رضا نے۔ عمران رضا بنیادی طور پر ایک شاعر بھی ہیں ۔

جبکہ احمد علی اکبر اورمنشا پاشا ایڈیئٹ ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈرامے کے پوسٹر کو احمد علی اکبر اورمنشا پاشا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کیا ہے۔

منشا پاشا اور احمد علی اکبر اس سے قبل بھی فلم لال کبوتر میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

منشا اور احمد علی اکبر کی فلم لال کبوتر نے لکس اسٹائل ایوارڈ میں 7 ایوارڈز اپنے نام کیے۔