پرتگال میں اسلامی مرکز پر چاقو حملہ، 2خواتین جاں بحق ، کئی زخمی ، ملزم گرفتار

پرتگال کے دارالحکومت میں اسلامی مرکز پر چاقو کے حملے میں دو خواتین جاں بحق ہو گئیں۔


پولیس نے بتایا کہ پرتگالی دارالحکومت لزبن میں ایک اسلامی مرکز میں چاقو کے حملے میں دو خواتین جاں بحق ہو گئیں جبکہ کئی دیگر زخمی بھی ہوئے۔


وزیر اعظم انتونیو کوسٹا نے منگل کو کہا کہ "اس مجرمانہ فعل کی کوئی تشریح کرنا قبل از وقت ہے۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہر چیز اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ یہ ایک الگ تھلگ واقعہ ہے۔


پرتگالی ٹیلی ویژن کی تصاویر میں مسلح پولیس کو مسلم مرکز کے باہر دکھایا گیا ہے۔


پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ حملے میں کئی لوگ زخمی ہوئے اور اب تک دو ہلاکتوں کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشتبہ حملہ آور کو گولی مار کر گرفتار کر لیا گیا ہے۔