عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس ہسپتال میں داخل

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس ہسپتال میں داخل ہو گئے۔

ترجمان ویٹی کن سٹی کے مطابق پوپ فرانسس طبی معائنے کے لیے ہسپتال گئے ہیں۔

ترجمان پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کے طبی معائنے کا وقت پہلے سے طے تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 86 سالہ پوپ فرانسس نے آج صبح ہفتہ وار اجتماع میں بھی شرکت کی تھی۔