واشنگٹن: امریکہ میں سپریم کورٹ اور وفاقی ججوں کے لئے نئے ضابطوں کا اطلاق ہوگیا۔ جسکے تحت جج اب مفت سفر اور کھانے کی تفصیل فراہم کریں گے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے قوانین کے تحت امریکی ججز کو اب مفت سفر اور کھانے یا تحائف کی تفصیل فراہم کرنی ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق نئے قوانین ججوں کو معلومات عوام سے چھپانے سے روکیں گے۔
نئے قواعد و ضوابط میں ججوں کو غیر کاروباری تحائف بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ کمرشل جائیدادوں میں قیام، مہمان نوازی اور تحائف کا بتانا ہوگا۔