امریکی ایئرفورس کے 2 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے جس میں سوا متعددافراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ینٹکی کی ٹرگ کاؤنٹی میں ملٹری بیس کے قریب پیش آیا، ایئر بیس میں ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھے جب وہ نامعلوم وجوہات پر آپس میں ٹکرا کر زمین پر جا گرے۔ حادثے میں تقریباً 9 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
امریکی فوج کے ترجمان کی جانب سے حادثے کی تصدیق کر دی گئی ہے لیکن ان میں سوار عملے کے ارکان کی تعداد سے متعلق لاعلمی کا اظہار کر دیا۔کینٹکی کےگورنر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔