صوابی: موضع نارنجی میں پولیس کانسٹیبل نے باپ کے سامنے تکرار پر اپنے کانسٹیبل بھائی کو قتل کر دیا جبکہ موضع یارحسین میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔
شمشیر خان سکنہ نارنجی نے تھانہ پرمولی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے امیر شیر اور زرشیر نے اپنے گھروں میں موجود تھے کہ اس دوران اچانک شور کی آواز سنائی دی۔
جب میں گھر سے باہر آیا تو زرشیر اپنے بھائی امیر شیر کو دھمکیاں دیتے ہوئے باھر آنے کا کہہ رہا تھا جونہی وہ گھر سے باہر آیا تو زرشیر نے میری موجودگی میں اپنے بھائی امیر شیر پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
دریں اثنا موضع یارحسین میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خاتون پر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا۔