پاکستانی نژاد امریکی ماہر نفسیات ڈاکٹر فرح عباسی کو امریکا کی خواتین رہنماؤں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔
ڈاکٹر فرح عباسی نے نفسیاتی مسائل کے علاج میں ایمان اور ثقافت کی افادیت کو تسلیم کرایا۔
امریکی وزیر صحت کی میزبانی میں واشنگٹن میں تقریب ہوئی جسے وومن آن دی فرنٹ لائنز، سیلیبریٹنگ ویمن فیتھ لیڈرز کا نام دیا گیا۔
مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں کام کرنیوالی ڈاکٹر فرح عباسی نے بتایا کہ ذہنی بیماریوں کے علاج میں مذہب اور سماجی پس منظر اہم کردار ادا کرتا ہے، فیتھ لیڈرز، کمیونٹی لیڈرز اور ماہرنفسیات کو مل کرکام کرنا چاہیے اورانہیں ایوارڈ اسی کام پر دیا گیا ہے۔