کراچی: سائٹ ایریا کے علاقے میں فیکٹری میں زکوٰۃ تقسیم کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں ہلاکتوں کے بعد فیکٹری کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق فیکٹری میں بھگڈر سے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد کی ہلاکتوں کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں سائٹ اے تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں نامزد فیکٹری کے مالک عبدالخالق کو باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ فیکٹری کے 2 منیجرز سمیت 9 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سائٹ ایریا میں گزشتہ روز ایک فیکٹری میں زکوٰۃ، راشن اور دیگر سامان کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق جب کہ کئی دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔