محکمہ موسمیات نے صوبہ خیبر پختونخوا میں آج رات سے بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کر دیا جو بدھ کی رات تک جاری رہ سکتا ہے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بارشوں کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دیں۔
پی ڈی ایم اے نے مراسلہ جاری کر دیا جس میں ہدایات کی گئیں کہ تیز بارشوں کے باعث بالائی علاقی میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔
مراسلے میں کہا گیا کہ صوبے کے بعض اضلاع دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں طغیانی کا خدشہ ہے.
برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے اور سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے.
سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔