لندن:برطانیہ کی ہوم سیکرٹری سویلا بریورمین نے کہا ہے کہ روانڈا غیر قانونی تارکین وطن کو آباد کرنے کے لیے محفوظ ملک ہو سکتا ہے۔
برطانوی حکومت فرانس سے چھوٹی کشتیوں میں انگلستان عبور کرنے والے پناہ گزینوں کو روکنے کے لیے 120 ملین پاؤنڈ کے معاہدے کے تحت ہزاروں تارکین وطن کو مشرقی افریقاکے ملک روانڈا بھیجنے کی امید رکھتی ہے۔
اس منصوبے کا اعلان گزشتہ سال اپریل میں کیا گیا تھا لیکن انسانی حقوق کی یورپی عدالت کے حکم امتناعی کے ذریعے پہلی ملک بدری کو روک دیا گیا تھا۔
لندن کی ہائی کورٹ نے دسمبر میں فیصلہ دیا تھا کہ یہ منصوبہ قانونی تھا لیکن مخالفین اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔