ملائیشیا میں سزائے موت ختم کرنے کا قانون منظور

ملائیشیا میں سزائے موت ختم کرنے اور عمر قید کی سزاکو 30 سے 40 سال تک محدود کرنے کا قانون منظورکرلیاگیا۔

خیال رہے کہ ملائیشیا میں 2018 سے پھانسیوں پر پابندی عائد ہے۔ ملائیشیاکی پارلیمنٹ نے لازمی سزائے موت ختم کرنے اور  عمر قید کی مدت میں کمی کرنے کی اصلاحات منظورکرلیں۔

اب ملائیشیا میں سزائے موت کو عمر قید سے بدلاجاسکےگا،جب کہ عمر قید کی مدت کو 30 سے بڑھا کر 40سال تک محدود کیاجاسکےگا۔

منظور شدہ ترامیم  قتل اور منشیات اسمگلنگ سمیت 34 جرائم پر لاگو ہوں گی جن کی سزا اس وقت سزائے موت ہے۔