مسجدِ نبویﷺ میں اعتکاف کے لیے آج سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگا۔
حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق اعتکاف کی درخواستیں ’زائرون‘ ایپ کے ذریعے لی جائیں گی۔
سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں اعتکاف کی رجسٹریشن ’نسک‘ ایپ کے ذریعے 23 مارچ سےجاری ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک میں مقامی اور غیرملکی شہریوں کا مکہ اور مدینہ میں بہت رش لگا ہوا ہے۔