عید سے پہلے بڑا دھچکا،بنگلہ دیش کی سب سے بڑی کپڑا مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔ جس کے باعث 3 ہزاردکانیں جل کرراکھ ہوگئیں۔
بنگلہ دیش کی مشہور مارکیٹ میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی ۔آگ کے باعث بونگوبازار مارکیٹ اور تین ملحقہ تجارتی مراکزمکمل طورپرتباہ ہو چکے ہیں۔ 50فائربریگیڈ گاڑیاں،600 اہلکاروں اور فوج کے جوانوں نے آگ پرقابو پانے میں مدد کی ۔
فضائیہ کے ہیلی کاپٹرزنے بھی آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ خوفناک آگ میں جمع پونجی جلتی دیکھ کر لوگ زاروقطارروتے رہے۔