نئی دہلی:بھارت میں سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن اور ریاست اتر پردیش کے تعلیمی بورڈز نے مغلیہ سلطنت کے اسباق تاریخ کے نصاب سے نکال دئیے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (NCERT) نے تاریخ کے نصاب پر نظرثانی کرتے ہوئے بارہویں جماعت کی کتابوں سے مغل بادشاہوں اور مغل عدالتوں کے اسباق نکال دیئے ہیں۔