اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے میں درجنوں نمازیوں پر حملہ

اسرائیلی پولیس نے آج طلوع آفتاب سے پہلے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں درجنوں نمازیوں پر حملہ کر دیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے کہا کہ یہ فسادات کا جواب ہے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی پولیس کے مسجد اقصیٰ کے اندر داخلے پر فلسطینی شہری مشتعل ہو گئے ،سکیورٹی فورسز سے جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب حماس نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں سے مسجد اقصیٰ پہنچنے کی اپیل کی جس کے بعد فلسطینی خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ پہنچ گئی۔

اسرائیلی پولیس کا دعویٰ ہے کہ انہوں یہ اقدام ڈنڈوں اور پتھر اٹھائے مشتعل افراد کے کمپاؤنڈ میں داخل ہونے پر کیا ۔

اسرائیل نے غزہ سے کئی راکٹ فائر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے کئی شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایک فلسطینی بزرگ خاتون نے بتایا کہ وہ قرآن شریف کی تلاوت کر رہی تھی اس دوران اسرائیلی پولیس اندر گھس آئی اورگرینیڈ پھینکے، ان میں سے ایک میرے سینے پر لگا، خاتون کو سانس لینے میں شدید دشواری پیش آ رہی تھی۔