جنیوا:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اسرائیلی قبضے کیخلاف او آئی سی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بیت المقدس اور گولان کی پہاڑیوں پر قبضے کیخلاف او آئی سی کی قرارداد پاکستان نے پیش کی، قرارداد کے حق میں 38 اور مخالفت میں 4 ووٹ پڑے جبکہ 5 ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
اسرائیل کیخلاف قرارداد کی مخالفت کرنے والے 4 ملکوں میں امریکا اور برطانیہ بھی شامل تھے۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ میں مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس کے نمازیوں پر حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہوں، یہ جابرانہ حملہ ماہ رمضان کے تقدس کی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی کو دی جانے والی کھلی چھوٹ نے اسے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کرنے کا حوصلہ دیا۔